سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سزاؤں کا بیان ۔ حدیث 976

اللہ اور رسول سے جنگ کرنے کا بیان

راوی: احمد بن عمرو بن سرح , ابن وہب , لیث بن سعد , محمد بن عجلان , ابوالزناد

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَطَّعَ الَّذِينَ سَرَقُوا لِقَاحَهُ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ بِالنَّارِ عَاتَبَهُ اللَّهُ تَعَالَی فِي ذَلِکَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی إِنَّمَا جَزَائُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا الْآيَةَ

احمد بن عمرو بن سرح، ابن وہب، لیث بن سعد، محمد بن عجلان، حضرت ابوالزناد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو جنہوں نے آپ کی اونٹنیوں کو چرایا تھا ہاتھ پاؤں کاٹے اور ان کی آنکھوں میں آگ کی سلائیاں پھیریں تو اللہ نے آپ پر عتاب فرمایا اس بارے میں اور یہ آیت نازل فرمائی (اِنَّمَا جَزٰ ؤُا الَّذِيْنَ يُحَارِبُوْنَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَه وَيَسْعَوْنَ فِي الْاَرْضِ فَسَادًا) 5۔ المائدہ : 33) ۔

Narrated AbuzZinad:
When the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) cut off (the hands and feet of) those who had stolen his camels and he had their eyes put out by fire (heated nails), Allah reprimanded him on that (action), and Allah, the Exalted, revealed: "The punishment of those who wage war against Allah and His Apostle and strive with might and main for mischief through the land is execution or crucifixion."

یہ حدیث شیئر کریں