ایک اور دعا
راوی: ہارون بن عبداللہ , حسن بن سوار , لیث بن سعد , معاویہ بن صالح , عمروبن قیس الکندی , عاصم بن حمید , عوف بن مالک
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْکِنْدِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ حُمَيْدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ قُمْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَدَأَ فَاسْتَاکَ وَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی فَبَدَأَ فَاسْتَفْتَحَ مِنْ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ وَسَأَلَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ يَتَعَوَّذُ ثُمَّ رَکَعَ فَمَکَثَ رَاکِعًا بِقَدْرِ قِيَامِهِ يَقُولُ فِي رُکُوعِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِيَائِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ رُکُوعِهِ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِيَائِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ قَرَأَ آلَ عِمْرَانَ ثُمَّ سُورَةً ثُمَّ سُورَةً فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ
ہارون بن عبد اللہ، حسن بن سوار، لیث بن سعد، معاویہ بن صالح، عمروبن قیس الکندی، عاصم بن حمید، عوف بن مالک سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ کھڑا ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسواک فرمائی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو فرمایا پھر نماز ادا کرنے کے واسطے کھڑے ہوگئے تو سورت بقرہ شروع فرمائی۔ اس طریقہ سے کہ جب رحمت کی آیت آتی تو ٹھہر جاتے اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے اور جس وقت آیت عذاب آتی تو رک جاتے اور پناہ مانگتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع فرمایا اور رکوع میں اس قدر ٹھہرے جس قدر قیام کیا۔ رکوع میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے (سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ رکوع کرنے کے برابر فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں فرماتے تھے (سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ)۔ یعنی میں پاکی بیان کرتا ہوں اس ذات کی جو طاقت بزرگی اور بڑائی والا ہے پھر دوسری رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت آل عمران تلاوت فرمائی پھر اس طرح سے ایک ایک سورت پڑھی اور اسی طریقہ سے کیا۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said when bowing and prostrating: (Perfect, Most Holy, Lord of the Angels and the Spirit).” (Sahih)
