سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 1151

چہرہ کے سامنے دونوں ہاتھ اٹھانے سے متعلق

راوی: موسی بن عبداللہ بن موسیٰ بصری , نضربن کثیر , ابوسہل ازدی

أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَی الْبَصْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ کَثِيرٍ أَبُو سَهْلٍ الْأَزْدِيُّ قَالَ صَلَّی إِلَی جَنْبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ بِمِنًی فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَکَانَ إِذَا سَجَدَ السَّجْدَةَ الْأُولَی فَرَفَعَ رَأْسَهُ مِنْهَا رَفَعَ يَدَيْهِ تِلْقَائَ وَجْهِهِ فَأَنْکَرْتُ أَنَا ذَلِکَ فَقُلْتُ لِوُهَيْبِ بْنِ خَالِدٍ إِنَّ هَذَا يَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ أَرَ أَحَدًا يَصْنَعُهُ فَقَالَ لَهُ وَهَيْبٌ تَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ نَرَ أَحَدًا يَصْنَعُهُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ رَأَيْتُ أَبِي يَصْنَعُهُ وَقَالَ أَبِي رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَصْنَعُهُ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُهُ

موسی بن عبداللہ بن موسیٰ بصری، نضربن کثیر، ابوسہل ازدی نے فرمایا کہ میرے نزدیک حضرت عبداللہ بن طاؤس نے مقام منی میں مسجد خفیف کے اندر نماز ادا کی تو جس وقت انہوں نے پہلے سجدہ سے سر اٹھایا تو دونوں ہاتھ چہرہ کے سامنے کئے میں نے اس کا انکار کیا اور حضرت وہیب بن خالد سے کہا کہ یہ شخص وہ کام کرتا ہے کہ ہم نے جو کام کسی شخص کو کرتے نہیں دیکھا ہے حضرت عبداللہ بن طاؤس نے فرمایا کہ میں نے اپنے والد کو اس طرح کرتے دیکھا ہے اور وہ کہتے تھے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کو اس طرح سے کرتے دیکھا ہے اور حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے تھے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ عمل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

It was narrated that Al-Bara’ said: “In the prayer of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , his bowing, prostration, standing after he has raised his head from bowing and (sitting) between the two prostrations, were almost the same.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں