سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 1165

بحالت نماز جس وقت بیٹھ جائے تو کس جانب نگاہ رکھنا چاہئے؟

راوی: علی بن حجر , اسماعیل , ابن جعفر , مسلم بن ابومریم , علی بن عبد الرحمن معاوی , عبداللہ بن عمر

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ رَأَی رَجُلًا يُحَرِّکُ الْحَصَی بِيَدِهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ لَا تُحَرِّکْ الْحَصَی وَأَنْتَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّ ذَلِکَ مِنْ الشَّيْطَانِ وَلَکِنْ اصْنَعْ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ قَالَ وَکَيْفَ کَانَ يَصْنَعُ قَالَ فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَی عَلَی فَخِذِهِ الْيُمْنَی وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ فِي الْقِبْلَةِ وَرَمَی بِبَصَرِهِ إِلَيْهَا أَوْ نَحْوِهَا ثُمَّ قَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ

علی بن حجر، اسماعیل، ابن جعفر، مسلم بن ابومریم، علی بن عبدالرحمن معاوی، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو نماز کی حالت میں کنکریوں کو کریدتے ہوئے دیکھا جس وقت وہ نماز سے فارغ ہوگئے تو حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا کہ تم نماز کی حالت میں کنکریوں سے نہ کھیلا کرو کیونکہ یہ شیطان کی جانب سے ہے (تاکہ وہ نماز میں غفلت پیدا کر دے) لیکن تم وہ کام کیا کرو جو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا۔ اس شخص نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا عمل فرمایا کرتے تھے۔ حضرت عبداللہ نے دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھا اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا کعبہ کی جانب اور اپنی آنکھ کو اسی جانب رکھا پھر فرمایا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طریقہ سے عمل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

xxx…??

یہ حدیث شیئر کریں