سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 1248

شک ہوجانے کی صورت میں سوچ میں پڑ جانے سے متعلق

راوی: حسن بن اسماعیل بن سلیمان مجالدی , فضیل یعنی ابن عیاض , منصور , ابراہیم , علقمہ , عبداللہ بن مسعود

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمُجَالِدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً فَزَادَ فِيهَا أَوْ نَقَصَ فَلَمَّا سَلَّمَ قُلْنَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ هَلْ حَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْئٌ قَالَ وَمَا ذَاکَ فَذَکَرْنَا لَهُ الَّذِي فَعَلَ فَثَنَی رِجْلَهُ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْئٌ لَأَنْبَأْتُکُمْ بِهِ ثُمَّ قَالَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَی کَمَا تَنْسَوْنَ فَأَيُّکُمْ شَکَّ فِي صَلَاتِهِ شَيْئًا فَلْيَتَحَرَّ الَّذِي يَرَی أَنَّهُ صَوَابٌ ثُمَّ يُسَلِّمْ ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ

حسن بن اسماعیل بن سلیمان مجالدی، فضیل یعنی ابن عیاض، منصور، ابراہیم، علقمہ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی تو اس میں اضافہ یا کمی فرما دی اور جس وقت سلام پھیرا تو لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا نماز میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم نے کیا بیان کیا؟ ہم نے کہا وہی بیان کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا منہ مبارک موڑ لیا اور قبلہ کی جانب چہرہ مبارک فرمایا پھر دو سجدے فرمائے جو سہو کے سجدے تھے۔ پھر ہماری جانب چہرہ کیا اور ارشاد فرمایا کہ اگر نماز میں کسی قسم کا کوئی نیا حکم نازل ہوتا تو میں تم لوگوں کو بتلاتا لیکن میں انسان ہوں اور جس طریقہ سے تم لوگوں کے ساتھ بھول چوک لگی ہوئی ہے میں بھی بھولتا ہوں اور تم میں سے جو شخص شک میں مبتلا ہو جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ اچھی طرح سے غور و فکر کرے کہ درست کیا ہے؟ پھر سلام پھیرے اور سہو کے دو سجدے کرے۔

It was narrated that ‘Abdulláh said: “Whoever is not sure about his prayer, let him estimate what is correct, then let him prostrate twice after he finishes his prayer, while he is sitting.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں