سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 1261

جو کوئی شخص نماز کی پانچ رکعات پڑھے تو اس کو کیا کرنا چاہئے؟

راوی: محمد بن رافع , یحیی بن آدم , مفضل بن مہلہل , حسن بن عبیداللہ , ابراہیم بن سوید

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهَلٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ صَلَّی عَلْقَمَةُ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ مَا فَعَلْتُ قُلْتُ بِرَأْسِي بَلَی قَالَ وَأَنْتَ يَا أَعْوَرُ فَقُلْتُ نَعَمْ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ حَدَّثَنَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّی خَمْسًا فَوَشْوَشَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ إِلَی بَعْضٍ فَقَالُوا لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ لَا فَأَخْبَرُوهُ فَثَنَی رِجْلَهُ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَی کَمَا تَنْسَوْنَ

محمد بن رافع، یحیی بن آدم، مفضل بن مہلہل، حسن بن عبیداللہ، ابراہیم بن سوید سے روایت ہے کہ حضرت علقمہ نے (بھول سے) پانچ رکعات پڑھ لی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ( کہ تم نے بھول سے پانچ رکعات پڑھ لی ہیں) تو انہوں نے انکار فرمایا۔ پھر میں نے سر سے اشارہ کیا کہ پانچ رکعات پڑھ لی ہیں۔ انہوں نے کہا کیا تم نے بھی (اے ایکھ آنکھ والے پانچ پڑھ لی ہیں) میں نے کہا کہ جی ہاں۔ حضرت علقمہ نے دو سجدے فرمائے اس کے بعد حدیث بیان فرمائی حضرت عبداللہ بن مسعود سے کہ ایک مرتبہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کی پانچ رکعات پڑھ لی۔ اس پر لوگوں نے آپس میں آہستہ آہستہ ایک دوسرے سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔ آخرکار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا کیا کہ نماز میں اضافہ ہوگیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں۔ اس پر لوگوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ رکعات پڑھ لی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا مبارک پاؤں موڑ لیا اور دو سجدے فرمائے پھر ارشاد فرمایا کہ میں انسان ہوں جس طریقہ سے تم لوگ بھول جاتے ہو میں بھی بھول جاتا ہوں۔

It was narrated that Ibrahim said: “Alqamah prayed five (Rak’ahs) and when he said the TaslI,n, Ibrahim bin Suwaid said: ‘Abu Shibl, you prayed five!’ He said: ‘Is that true, odd-eyed one?’ Then he prostrated two prostrations of forgetfulness, then he said: ‘This is what the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں