فضیلت درود سے متعلق
راوی: سوید بن نصر , عبداللہ یعنی ابن مبارک , حماد بن سلمہ , ثابت , سلیمان , مولی الحسن بن علی , عبداللہ بن ابوطلحہ , ابوطلحہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَکِ قَالَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ سُلَيْمَانَ مَوْلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَ ذَاتَ يَوْمٍ وَالْبِشْرُ يُرَی فِي وَجْهِهِ فَقَالَ إِنَّهُ جَائَنِي جِبْرِيلُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَمَا يُرْضِيکَ يَا مُحَمَّدُ أَنْ لَا يُصَلِّيَ عَلَيْکَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إِلَّا صَلَّيْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَلَا يُسَلِّمَ عَلَيْکَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إِلَّا سَلَّمْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا
سوید بن نصر، عبداللہ یعنی ابن مبارک، حماد بن سلمہ، ثابت، سلیمان، مولیٰ الحسن بن علی، عبداللہ بن ابوطلحہ، ابوطلحہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر خوشی محسوس ہو رہی تھی ہم نے دریافت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر خوشی کس وجہ سے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابھی میرے پاس جبرائیل تشریف لائے اور انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تم اس سے اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خوش اور رضامند نہیں ہوتے کہ جو شخص تم پر ایک درود شریف بھیجے گا تو میں اس پر دس مرتبہ رحمت نازل کروں گا اور تمہاری امت میں سے جو شخص تم پر ایک مرتبہ سلام بھیجے گا تو میں اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجوں گا اور تمہاری امت میں سے جو شخص ایک مرتبہ تم پر سلام پڑھے گا تو میں اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجوں گا۔
Anas bin Malik said: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever sends aah upon me once, Allah will send Salah upon him tenfold, and will erase ten sins from him, and will raise him ten degrees in status.” (Sahih).
