سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 1305

دعا ماثورہ سے متعلق

راوی: قتیبہ , خلف بن خلیفة , حفص بن اخی انس , انس بن مالک

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ عَنْ حَفْصِ بْنِ أَخِي أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا يَعْنِي وَرَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فَلَمَّا رَکَعَ وَسَجَدَ وَتَشَهَّدَ دَعَا فَقَالَ فِي دُعَائِهِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ إِنِّي أَسْأَلُکَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ تَدْرُونَ بِمَا دَعَا قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْعَظِيمِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَی

قتیبہ، خلف بن خلیفة، حفص بن اخی انس، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک بیٹھا ہوا تھا اور ایک آدمی وہاں پر کھڑا ہوا نماز میں مشغول تھا جس وقت رکوع اور سجدے اور تشہد سے فراغت ہوئی تو دعا مانگنے لگا اور کہنے لگا اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ إِنِّي أَسْأَلُکَ ۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا کہ کیا تم لوگ اس سے واقف ہو کہ کون سے جملوں سے دعا مانگی جائے؟ انہوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوب واقف ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے اس سے اللہ تعالیٰ کو آواز دی۔ اس کے اسم اعظم (یعنی بڑے نام) سے جس وقت اللہ تعالیٰ کو اس کے نام سے آواز دی جاتی ہے اور اس کو یاد کیا جاتا ہے اور جس وقت کوئی شخص مانگتا ہے اس سے یہ نام لے کر تو وہ عنایت کرتا ہے۔

It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Amr, from Abu Bakr A may Allah be pleased with them both, that he said to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “Teach me a supplication that I may recite in my prayer.” He said: “Say: (Allah, verily I have wronged myself much and there is none who forgives sins except You. Grant me forgiveness from You and have mercy on me, for You are the Oft-Forgiving, Most Merciful).”(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں