سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1839

جو شخص خداوند قدوس کی ملاقات چاہے

راوی: ہناد , ابوزبید , عبشربن قاسم , مطرف , عامر , شریح بن ہانی , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا هَنَّادٌ عَنْ أَبِي زُبَيْدٍ وَهُوَ عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ قَالَ شُرَيْحٌ فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَذْکُرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا إِنْ کَانَ کَذَلِکَ فَقَدْ هَلَکْنَا قَالَتْ وَمَا ذَاکَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ وَلَکِنْ لَيْسَ مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا وَهُوَ يَکْرَهُ الْمَوْتَ قَالَتْ قَدْ قَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَيْسَ بِالَّذِي تَذْهَبُ إِلَيْهِ وَلَکِنْ إِذَا طَمَحَ الْبَصَرُ وَحَشْرَجَ الصَّدْرُ وَاقْشَعَرَّ الْجِلْدُ فَعِنْدَ ذَلِکَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ

ہناد، ابوزبید، عبشربن قاسم، مطرف، عامر، شریح بن ہانی، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنا چاہے تو اس سے اللہ تعالیٰ ملاقات کرنا چاہے گا اور جو کوئی شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو برا سمجھے گا اور ناگواری محسوس کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنے کو برا سمجھے گا۔ حضرت شریح نے بیان کیا کہ میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے ام المومنین حضرت ابوہریرہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک حدیث بیان کی ہے اگر ایسا ہو تو ہم تمام لوگ تباہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ کیا؟ میں نے عرض کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنا چاہے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملاقات کرنا چاہے گا اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو برا سمجھے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملاقات کو برا سمجھتا ہے۔ لیکن ہم لوگوں میں سے کوئی شخص ایسا نہیں ہے کہ جو موت کو برا نہ سمجھے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ بلاشبہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جو مطلب تم لوگ سمجھتے ہو بلکہ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ جس وقت آنکھوں کی روشنی ختم ہو جائے اور انسان کا سانس سینہ میں آجائے اور جسم پر رونگٹے کھڑے ہو جائیں تو اس وقت اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنا چاہے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملاقات کرنا چاہے گا اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات نہ کرنا چاہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملاقات نہیں کرنا چاہے گا

It was narrated from ‘Ubadah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever loves to meet Allah, Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں