سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1843

جو شخص خداوند قدوس کی ملاقات چاہے

راوی: عمروبن علی , عبدالاعلی , سعید , حمید بن مسعدة , خالد بن حارث , سعید , قتادہ , زرارة , سعد بن ہشام , عائشہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ح و أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ زَادَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَرَاهِيَةُ لِقَائِ اللَّهِ کَرَاهِيَةُ الْمَوْتِ کُلُّنَا نَکْرَهُ الْمَوْتَ قَالَ ذَاکَ عِنْدَ مَوْتِهِ إِذَا بُشِّرَ بِرَحْمَةِ اللَّهِ وَمَغْفِرَتِهِ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ وَأَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَإِذَا بُشِّرَ بِعَذَابِ اللَّهِ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ وَکَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ

عمروبن علی، عبدالاعلی، سعید، حمید بن مسعدة، خالد بن حارث، سعید، قتادہ، زرارة، سعد بن ہشام، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص خداوند تعالیٰ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملاقات کرنا چاہتا ہے اور جو شخص خداوند تعالیٰ سے ملاقات کو برا سمجھتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملاقات کو برا سمجھتا ہے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے کیا معنی ہیں؟ موت سے ملاقات اور موت سے ملاقات تو ہم میں سے ہر ایک آدمی برا سمجھتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کا تعلق تو مرنے کے وقت ہے جس وقت کسی شخص کو مرنے کے وقت رحمت اور مغفرت الٰہی کی خوش خبری دی جاتی ہے تو وہ شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے اور جس وقت اس کو اللہ تعالیٰ کے عذاب کی خبر دی جاتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ملنے کو برا خیال کرتا ہے اور اللہ بھی اس سے ملنے کو برا سمجھتا ہے۔

It was narrated from Ibn ‘Abbás and ‘Aishah that Abu Bakr kissed the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, when he had died. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں