ختانوں کے مل جانے (دخول صحیحہ) پر غسل کا واجب ہونا
راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , شعبہ , قتادہ , ابورافع , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ ثُمَّ اجْتَهَدَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ
محمد بن عبدالاعلی، خالد، شعبہ، قتادہ، ابورافع، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت کوئی مرد عورت کے چوخانے (یعنی عورت کی دونوں طرف کی پنڈلیوں اور اس کی دونوں طرف کی ران پر بیٹھ جائے) پھر طاقت لگائے یعنی اپنے عضو مخصوص کو عورت کے عضو مخصوص میں داخل کرے تو غسل کرنا لازم ہوگیا۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “When (a man) sits between the four parts of his wife’s body and exerts himself, then Ghusl becomes obligatory.” (Sahih)
