لڑکے اور عورت کے جنازہ کو ایک ساتھ رکھ کر نماز جنازہ ادا کرنے کا بیان
راوی: محمد بن عبداللہ بن یزید , سعید , یزید بن ابوحبیب , عطاء بن ابورباح
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ عَمَّارٍ قَالَ حَضَرَتْ جَنَازَةُ صَبِيٍّ وَامْرَأَةٍ فَقُدِّمَ الصَّبِيُّ مِمَّا يَلِي الْقَوْمَ وَوُضِعَتْ الْمَرْأَةُ وَرَائَهُ فَصَلَّی عَلَيْهِمَا وَفِي الْقَوْمِ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ وَابْنُ عَبَّاسٍ وَأَبُو قَتَادَةَ وَأَبُو هُرَيْرَةَ فَسَأَلْتُهُمْ عَنْ ذَلِکَ فَقَالُوا السُّنَّةُ
محمد بن عبداللہ بن یزید، سعید، یزید بن ابوحبیب، عطاء بن ابورباح رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمار کے سامنے ایک عورت اور ایک لڑکے کا جنازہ آیا تو انہوں نے لڑکے کو نزدیک رکھا اور دونوں پر نماز ادا فرمائی اس وقت لوگوں میں حضرت ابوسعید خدری اور حضرت عبداللہ ابن عباس اور حضرت ابوقتادہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم موجود تھے۔ میں نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا یہ ہی سنت ہے۔
It was narrated from Samurah bin Jundab that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم offered the funeral prayer for a mother who had died in childbirth, and he stood in line with her middle.(Sahih).
