سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 2028

قبر پر نماز پڑھنے سے متعلق احادیث

راوی: عبیداللہ بن سعید , ابوقدامة , عبداللہ بن نمیر , عثمان بن حکیم , خارجة بن زید بن ثابت , یزید بن ثابت

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَکِيمٍ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَرَأَی قَبْرًا جَدِيدًا فَقَالَ مَا هَذَا قَالُوا هَذِهِ فُلَانَةُ مَوْلَاةُ بَنِي فُلَانٍ فَعَرَفَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاتَتْ ظُهْرًا وَأَنْتَ نَائِمٌ قَائِلٌ فَلَمْ نُحِبَّ أَنْ نُوقِظَکَ بِهَا فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَّ النَّاسَ خَلْفَهُ وَکَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا ثُمَّ قَالَ لَا يَمُوتُ فِيکُمْ مَيِّتٌ مَا دُمْتُ بَيْنَ أَظْهُرِکُمْ إِلَّا آذَنْتُمُونِي بِهِ فَإِنَّ صَلَاتِي لَهُ رَحْمَةٌ

عبیداللہ بن سعید، ابوقدامة، عبداللہ بن نمیر، عثمان بن حکیم، خارجة بن زید بن ثابت، یزید بن ثابت سے روایت ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نکلے ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تازہ قبر دیکھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ یہ کیا تھے؟ لوگوں نے عرض کیا یہ فلاں خاتون ہے فلاں لوگوں کی باندی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی شناخت فرمائی۔ دوپہر میں اس کی وفات ہوگئی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھ رکھا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو رہے تھے۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیدار کرنا مناسب معلوم نہ ہوا۔ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور لوگوں نے صف باندھ لی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار مرتبہ تکبیر فرمائی اور فرمایا کہ تم لوگوں سے جس وقت کوئی شخص وفات کرے تو مجھ کو اطلاع کرنا کیونکہ میری نماز اس کے واسطے رحمت ہے۔

Ash-Shaibani narrated that Ash-Sha’bi said: “Someone who saw the Prophet pass by an isolated grave told me that he offered the funeral prayer there and his Companions formed rows behind him.” it was said: “Who told you this?” He said: “Ibn ‘Abbas.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں