پانی کی کس قدر مقدار سے غسل کیا جا سکتا ہے؟
راوی: محمد بن عبید , یحیی بن زکریا , بن ابوزائدة , موسیٰ جہنی
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ مُوسَی الْجُهَنِيِّ قَالَ أُتِيَ مُجَاهِدٌ بِقَدَحٍ حَزَرْتُهُ ثَمَانِيَةَ أَرْطَالٍ فَقَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَغْتَسِلُ بِمِثْلِ هَذَا
محمد بن عبید، یحیی بن زکریا، بن ابوزائدة، موسیٰ جہنی سے روایت ہے حضرت مجاہد ایک پیالہ لے کر حاضر ہوئے۔ میں نے اس کا اندازہ کیا تو اس میں آٹھ رطل پانی تھا۔ یعنی ایک صاع اس کا وزن تھا جو کہ تقریبا چار سیر کا ہوتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے مجھ سے حدیث بیان کی۔ انہوں نے عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر مقدار پانی سے غسل فرمایا کرتے تھے۔
It was narrated that MusaAl-Juhani said: “A vessel was brought to Mujahid, which I estimated to be eight Ratls, and he said: ‘Aishah told me that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to perform Ghusl using such a vessel.” (Sahih)
