جنبی شخص کے سر کے بالوں میں خلال کرنے سے متعلق
راوی: عمرو بن علی , یحیی , ہشام بن عروہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ أَنْبَأَنَا يَحْيَی قَالَ أَنْبَأَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ غُسْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْجَنَابَةِ أَنَّهُ کَانَ يَغْسِلُ يَدَيْهِ وَيَتَوَضَّأُ وَيُخَلِّلُ رَأْسَهُ حَتَّی يَصِلَ إِلَی شَعْرِهِ ثُمَّ يُفْرِغُ عَلَی سَائِرِ جَسَدِهِ
عمرو بن علی، یحیی، ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ مجھ سے حضرت عائشہ صدیقہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غسل جنابت کے متعلق بیان فرمایا تو اس طریقہ سے بیان فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے تو ہاتھوں کو (اچھی طرح سے) دھوتے اور وضو کرتے اور سر میں خلال کرتے تاکہ پانی بالوں میں اچھی طرح سے پہنچ جائے پھر تمام جسم پر پانی بہاتے۔
‘Aishab narrated concerning the Ghusl of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم from Janabah, that he used to wash his hands and perform Wudu’, then he would run (his fingers) through his (hair on his) head so that it reaches all of his hair, then he would pour water over his entire body. (Sahih)
