سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ غسل کا بیان ۔ حدیث 423

طہارت حاصل کرنے میں دائیں جانب سے ابتدا کرنا

راوی: سوید بن نصر , عبداللہ , شعبہ , اشعث بن ابی اشعثاء , مسروق , عائشہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَائِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي طُهُورِهِ وَتَنَعُّلِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَقَالَ بِوَاسِطٍ فِي شَأْنِهِ کُلِّهِ

سوید بن نصر، عبد اللہ، شعبہ، اشعث بن ابی اشعثاء، مسروق، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں جانب سے (غسل) فرمانا پسند خیال فرماتے تھے جہاں تک ہو سکتا اپنی طہارت حاصل کرنے میں اور جوتا پہن لینے میں اور کنگھی کرنے میں۔ مسروق جو کہ اس روایت کے راوی ہیں انہوں نے (مقام) واسط میں اس حدیث کی روایت کرتے وقت اس قدر اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک کام دائیں جانب سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے۔

It was narrated that ‘Aishah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to like to start with the right as much as he could when purifying himself, putting on sandals and combing his hair” — and he (the narrator) said in Wasit (a place in Iraq): “And in all his affairs.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں