سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 472

حالت قیام یعنی مقیم ہونے کی حالت میں کس قدر رکعات پڑھنا چاہئے؟

راوی: قتیبہ , سفیان , ابن منکدر و ابراہیم بن مسرة , انس

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ سَمِعَا أَنَسًا قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَبِذِي الْحُلَيْفَةِ الْعَصْرَ رَکْعَتَيْنِ

قتیبہ، سفیان، ابن منکدر و ابراہیم بن مسرة، انس سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ میں ظہر کی چار رکعات ادا کیں اور مقام ذوالحلیفہ جو کہ مدینہ منورہ سے تین میل کے فاصلہ پر ہے اس میں عصر کی دو رکعات ادا کیں (مطلب یہ ہے کہ حالت سفر کی وجہ سے نماز میں قصر کیا)

It was narrated from Ibn Al Munkadir and Ibrahim bin Maisarah, that they heard Anas say: “I prayed Zuhr with the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم in AI-Madinah, four Rak’ahs, and ‘Asr in Dhul-Hulaifah, two Rak’ahs.”

یہ حدیث شیئر کریں