سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 893

دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر کس جگہ رکھے؟

راوی: سوید بن نصر , عبداللہ بن مبارک , زائدة , عاصم بن کلیب , وائل بن حجر

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ أَخْبَرَهُ قَالَ قُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَی صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ يُصَلِّي فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَقَامَ فَکَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّی حَاذَتَا بِأُذُنَيْهِ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَی عَلَی کَفِّهِ الْيُسْرَی وَالرُّسْغِ وَالسَّاعِدِ فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ مِثْلَهَا قَالَ وَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَی رُکْبَتَيْهِ ثُمَّ لَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ رَفَعَ يَدَيْهِ مِثْلَهَا ثُمَّ سَجَدَ فَجَعَلَ کَفَّيْهِ بِحِذَائِ أُذُنَيْهِ ثُمَّ قَعَدَ وَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَوَضَعَ کَفَّهُ الْيُسْرَی عَلَی فَخِذِهِ وَرُکْبَتِهِ الْيُسْرَی وَجَعَلَ حَدَّ مِرْفَقِهِ الْأَيْمَنِ عَلَی فَخِذِهِ الْيُمْنَی ثُمَّ قَبَضَ اثْنَتَيْنِ مِنْ أَصَابِعِهِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً ثُمَّ رَفَعَ إِصْبَعَهُ فَرَأَيْتُهُ يُحَرِّکُهَا يَدْعُو بِهَا

سوید بن نصر، عبداللہ بن مبارک، زائدة، عاصم بن کلیب، وائل بن حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کہا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کو دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طریقہ سے نماز ادا فرماتے ہیں؟ تو ایک روز میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور تکبیر پڑھی پھر دونوں ہاتھ اٹھا کر دونوں کانوں کے برابر کئے پھر دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ پر رکھا ہتھیلی کی پشت اور کلائی پر پھر جب رکوع کا ارادہ کیا تو پھر اسی طرح کیا (کانوں تک ہاتھ اٹھائے) اور دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھے پھر جب سر اٹھایا رکوع سے تو دونوں ہاتھ اٹھائے اسی طرح سے یعنی کانوں کے برابر۔ پھر سجدہ فرمایا اور دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے۔ پھر بایاں پاؤں بچھا کر بیٹھ گئے اور بائیں ہتھیلی اپنی ران پر اور گھٹنے پر رکھ لی اور دائیں ہاتھ کی کہنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دائیں ران پر رکھ لی پھر دو انگلی کو بند کر لیا اور ایک حلقہ بنایا (درمیان کی انگلی اور انگھوٹھے سے) اور شہادت کی انگلی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اوپر اٹھا لیا تو میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کلمہ کی یعنی شہادت کی انگلی کو ہلاتے تھے اور اس سے دعا مانگتے تھے۔

it was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade praying with one’s hands on one’s waist. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں