سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 899

تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان میں کونسی دعا مانگنا چاہئے؟

راوی: علی بن حجر , جریر , عمارة بن قعقاع , ابوزرعة بن عمرو بن جریر , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ سَکَتَ هُنَيْهَةً فَقُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَقُولُ فِي سُکُوتِکَ بَيْنَ التَّکْبِيرِ وَالْقِرَائَةِ قَالَ أَقُولُ اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ کَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ کَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ

علی بن حجر، جریر، عمارة بن قعقاع، ابوزرعة بن عمرو بن جریر، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت نماز کا آغاز فرماتے تو کچھ دیر تک خاموش رہتے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے والدین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا فرمایا کرتے ہیں اس سکتہ کے درمیان جو تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں کہتا ہوں ( اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ کَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ کَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ)۔ یعنی اے اللہ مجھ کو میرے گناہوں سے اس قدر دور فرما دے جیسے کہ مشرق سے مغرب کا فاصلہ ہوتا ہے اور اے اللہ مجھ کو گناہوں سے اس طریقہ سے صاف فرما دے کہ جس طرح سے سفید کپڑا صاف ہوتا ہے میل سے۔ اے اللہ میرے گناہ برف اور پانی سے دھو دے اور اولے سے دھو دے۔

It was narrated that Jabir bin ‘Abdullah said: “When the Prophet ~ started to pray, he would say the Takbir, then say: (Indeed, my alah (prayer), my sacrifice, my living, and my dying are for Allah, the Lord of all that exists. He has no partner. And of this I have been commanded, and I am one of the Muslims. Allah, guide me to the best of deeds and the best of manners, for none can guide to the best of them but You. And protect me from bad deeds and bad manners, for none can protect against them but You.)” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں