سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ جہاد سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1019

اللہ کی راہ میں پیدل چلنے والوں کی فضیلت

راوی: قتیبہ , لیث , یزید , ابوحبیب , ابوخیر , ابوالخطاب , ابوسعید خدری

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ أَبِي الْخَطَّابِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ تَبُوکَ يَخْطُبُ النَّاسَ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَی رَاحِلَتِهِ فَقَالَ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ وَشَرِّ النَّاسِ إِنَّ مِنْ خَيْرِ النَّاسِ رَجُلًا عَمِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَلَی ظَهْرِ فَرَسِهِ أَوْ عَلَی ظَهْرِ بَعِيرِهِ أَوْ عَلَی قَدَمِهِ حَتَّی يَأْتِيَهُ الْمَوْتُ وَإِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ رَجُلًا فَاجِرًا يَقْرَأُ کِتَابَ اللَّهِ لَا يَرْعَوِي إِلَی شَيْئٍ مِنْهُ

قتیبہ، لیث، یزید، ابوحبیب، ابوخیر، ابوالخطاب، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری سے سہارا لگائے ہوئے خطبہ دے رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا میں تم کو بہترین اور بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتلاؤں۔ لوگوں میں سے بہترین شخص وہ ہے جو کہ اللہ کے راستہ میں اپنے گھوڑے یا اونٹ کی پشت پر سوار ہو کر یا پیدل چلتا ہے یہاں تک کہ اس کی موت آجاتی ہے۔ جب کہ بدترین شخص وہ ہے جو کہ فاجر ہے وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کی تلاوت کرتا ہے اور اس پر کسی طریقہ سے عمل نہیں کرتا۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “No man who weeps for fear of Allah will be touched by the Fire until the milk goes back into the udders. And the dust (of Jihad) in the cause of Allah, and the smoke of Hell, will never be combined in the nostrils of a Muslim.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں