سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ نکاح سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1120

نکاح کی ترغیب سے متعلق

راوی: بشر بن , خالد , محمد بن جعففر , شعبہ , سلیمان , ابراہیم , علقمہ

أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ مَسْعُودٍ هَلْ لَکَ فِي فَتَاةٍ أُزَوِّجُکَهَا فَدَعَا عَبْدُ اللَّهِ عَلْقَمَةَ فَحَدَّثَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اسْتَطَاعَ الْبَائَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيَصُمْ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَائٌ

بشر بن ، خالد، محمد بن جعففر، شعبہ، سلیمان، ابراہیم، حضرت علقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اگر آپ کا دل چاہے تو میں تمہارا نکاح ایک نوجوان خاتون سے کر دوں۔ پھر حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت علقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلایا اور کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے جو کوئی بیوی کا نان و نفقہ برداشت کرنے کی قوت رکھتا ہو تو اس کو نکاح کر لینا چاہیے اس لئے کہ اس سے نگاہ نیچی رہتی ہے (یعنی نگاہ کی حفاظت رہتی ہے) اور شرم گاہ کی حفاظت رہتی ہے لیکن اگر کسی شخص میں قوت نہ ہو تو وہ شخص روزے رکھ لے اس طریقہ سے اس کی شہوت میں کمی واقع ہو جائے گی۔

It was narrated from ‘Alqamah and Al-Aswad that ‘Abdullah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to us: ‘Whoever among you can afford it, let him get married, and whoever cannot then he should fast, for it will be a restraint (Wija’) for him.” (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahman said: (The mention of) Al-Aswad in this Hadith is not preserved.

یہ حدیث شیئر کریں