سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ عورتوں کے ساتھ حسن سلوک ۔ حدیث 1313

ایک بیوی کو دوسری بیوی سے زیادہ چاہنا

راوی: اسحاق بن ابراہیم , عبدہ بن سلیمان , ہشام , ابیہ , عائشہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّاسُ يَتَحَرَّوْنَ بِهَدَايَاهُمْ يَوْمَ عَائِشَةَ يَبْتَغُونَ بِذَلِکَ مَرْضَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

اسحاق بن ابراہیم، عبدہ بن سلیمان، ہشام، اپنے والد سے، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت ہے کہ لوگ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نمبر دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حصے بھیجا کرتے تھے اور اس سے مقصد یہ ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوجائیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے زیادہ محبت فرماتے تھے اسی وجہ سے لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی باری والے دن ان کو تحفے اور ہدیے زیادہ بھیجا کرتے تھے۔

It was narrated that ‘Aishah said: “The people used to try to bring their gifts (to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on ‘Aishah’s day, hoping thereby to earn the pleasure of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم .” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں