سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ زکوة سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 371

جس وقت صدقہ قبول کرنے میں وصول کرنے والا کسی قسم کی زیادتی سے کام لے

راوی: محمد بن مثنی و محمد بن بشار , یحیی , محمد بن ابواسماعیل , عبدالرحمن بن ہلال

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَعِيلَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ قَالَ جَرِيرٌ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاسٌ مِنْ الْأَعْرَابِ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ يَأْتِينَا نَاسٌ مِنْ مُصَدِّقِيکَ يَظْلِمُونَ قَالَ أَرْضُوا مُصَدِّقِيکُمْ قَالُوا وَإِنْ ظَلَمَ قَالَ أَرْضُوا مُصَدِّقِيکُمْ ثُمَّ قَالُوا وَإِنْ ظَلَمَ قَالَ أَرْضُوا مُصَدِّقِيکُمْ قَالَ جَرِيرٌ فَمَا صَدَرَ عَنِّي مُصَدِّقٌ مُنْذُ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا وَهُوَ رَاضٍ

محمد بن مثنی و محمد بن بشار، یحیی، محمد بن ابواسماعیل، عبدالرحمن بن ہلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت جرید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرب کے چند حضرات آئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے ہم لوگوں کے پاس زکوة وصول کرنے والے پہنچتے ہیں اور وہ لوگ ہم لوگوں پر زیادتی کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگ اپنے زکوة وصول کرنے والوں کو رضامند کرلو لوگوں نے عرض کیا اگرچہ وہ زکوة وصول کرنے والا ظلم کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اپنے مصدق کو رضامند کرلو پھر لوگوں نے عرض کیا اگر وہ ظلم وزیادتی کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اپنے مصدق کو رضامند کر لو۔ حضرت جرید فرماتے ہیں کہ اس دن سے کوئی زکوة وصول کرنے والا میرے پاس نہیں گیا رضامند ہوئے بغیر جب سے میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مذکورہ ارشاد فرماتے سنا۔

It was narrated that ‘Abdur Rahman bin Hilal said: “Jarir said:
‘Some Bedouin people came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and said: Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, some of your Zakah collectors come to us and they are unfair. He said: Keep your Zakah collectors happy. They said: Even if they are unfair? He said: Keep your Zakah collectors happy. Then they said: Even if they are unfair. He said: Keep your Zakah collectors happy. Jarir said: ‘No Zakah collector left me, since I heard this from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم but he was pleased with me.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں