سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 564

مصر کے لوگوں کا میقات

راوی: عمرو بن منصور , ہشام بن بہرام , معافی , افلح بن حمید , قاسم , عائشہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَافَی عَنْ أَفْلَحَ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ وَمِصْرَ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ

عمرو بن منصور، ہشام بن بہرام، معافی، افلح بن حمید، قاسم، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ کے لوگوں کے واسطے ذدالحلیفہ اور ملک شام اور مصر والوں کے لئے حجفہ اور عراق کے لوگوں کے واسطے ذات عرق اور یمن کے لوگوں کے واسطے یلملم میقات مقرر فرمایا۔

It was narrated from ‘Aishah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم designated Dhul-Uulaifah as the MIqat for the people of Al Madinah, Al-Juhfah for the people of Ash-Sham and Egypt, Dhat ‘Irq for the people of Al-’Iraq, and Yalamlam for the people of Yemen. (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں