سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 721

جو آدمی ساتھ میں ہدی نہیں لے گیا ہو تو وہ شخص احرام حج توڑ کر احرام کھول سکتا ہے اس سے متعلقہ حدیث

راوی: محمد بن مثنی و محمد بن بشار , محمد , شعبة , عبدالوارث بن ابوحنیفة , ابراہیم تیمی , وہ اپنے والد سے , ابوذر

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الْوَارِثِ بْنَ أَبِي حَنِيفَةَ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ فِي مُتْعَةِ الْحَجِّ لَيْسَتْ لَکُمْ وَلَسْتُمْ مِنْهَا فِي شَيْئٍ إِنَّمَا کَانَتْ رُخْصَةً لَنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن مثنی و محمد بن بشار، محمد، شعبہ، عبدالوارث بن ابوحنیفة، ابراہیم تیمی، وہ اپنے والد سے، ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں حج تمتع (خاص طریقہ سے) تم لوگوں کے واسطے نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی تعلق تم لوگوں سے ہے بلکہ یہ تو ہم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے واسطے اجازت کے طریقہ پر تھا۔

It was narrated that Abu Dharr said concerning Tamattu’ in Hajj: “It is not for you, and you have nothing to do with it; it was only for us, the Companions of Muhammad .“ (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں