سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 727

محرم کے واسطے جو شکار کھانا جائز ہے اس سے متعلق حدیث

راوی: قتیبہ , مالک , ابونضر , نافع , ابوقتادة

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ نَافِعٍ مَوْلَی أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّهُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِبَعْضِ طَرِيقِ مَکَّةَ تَخَلَّفَ مَعَ أَصْحَابٍ لَهُ مُحْرِمِينَ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ وَرَأَی حِمَارًا وَحْشِيًّا فَاسْتَوَی عَلَی فَرَسِهِ ثُمَّ سَأَلَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُنَاوِلُوهُ سَوْطَهُ فَأَبَوْا فَسَأَلَهُمْ رُمْحَهُ فَأَبَوْا فَأَخَذَهُ ثُمَّ شَدَّ عَلَی الْحِمَارِ فَقَتَلَهُ فَأَکَلَ مِنْهُ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَی بَعْضُهُمْ فَأَدْرَکُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أَطْعَمَکُمُوهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

قتیبہ، مالک، ابونضر، نافع، ابوقتادة رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ میں مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوا۔ جس وقت کچھ معمولی سا فاصلہ رہ گیا تو میں چند صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہمراہ پیچھے رہ گیا۔ وہ اس وقت احرام باندھے ہوئے تھے۔ جبکہ میں احرام کے بغیر تھا تو اس دوران میں نے ایک جنگلی گدھا دیکھا تو اپنے گھوڑے پر میں سوار ہو کر ساتھیوں سے میں نے ایک کوڑا دینے کے واسطے کہا انہوں نے کوڑا دینے سے انکار کر دیا۔ پھر میں نے ان سے اپنا نیزہ مانگا لیکن انہوں نے وہ بھی نہیں دیا تو میں نے خود ہی وہ نیزہ اٹھا لیا اور میں نے نیزہ لے کر اس جنگلی گدھے کا تعاقب کرنا شروع کر دیا اور پھر میں نے اس کو ہلاک کر ڈالا۔ بعض حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس میں سے کھایا اور بعض نے انکار کر دیا چنانچہ جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو فرمایا یہ ایک کھانا تھا جو کہ تم کو اللہ تعالیٰ نے کھلایا۔

It was narrated from Abu Qatadah that he was with the
Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمWhen they were partway to Makkah, he lagged behind with some companions of his who were in Ihram, but he was not in Ii He saw an onager, so he mounted his horse, then he asked his companions to hand him his whip, but they refused. He asked them to hand him his spear, but they refused. He took it, then chased the onager and killed it. Some of the Companions of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ate from it but others refused. They caught up with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and asked him about that, and he said: “That is food that Allah, the Mighty and Sublime, gave to you.”(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں