سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 767

اگر محرم مر جائے تو اس کو خوشبو نہ لگانا

راوی: قتیبہ , حماد , ایوب , سعید بن جبیر , ابن عباس

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَا رَجُلٌ وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ وَقَعَ مِنْ رَاحِلَتِهِ فَأَقْعَصَهُ أَوْ قَالَ فَأَقْعَصَتْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَکَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا

قتیبہ، حماد، ایوب، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عرفات میں کھڑا ہوا تھا کہ وہ شخص اونٹنی سے گر گیا اور گردن ٹوٹ جانے کی وجہ سے اس کا انتقال ہوگیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دے کر اس کو دو کپڑوں میں کفن دے دو پھر تم اس کے خوشبو نہ لگاؤ اور نہ ہی اس کا سر ڈھانپو۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس طریقہ سے لبیک کہتے ہوئے اٹھائیں گے۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “While a man was standing in ‘Arafat with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , he fell from his mount and it killed him. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Wash him with water and lotus leaves, and shroud him in two cloths. Do not apply aromatics to him or cover his head, for Allah, the Mighty and Sublime, will raise him on the Day of Resurrection reciting the Talbiyah.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں