قران کرنے والے شخص کے طواف سے متعلق
راوی: علی بن میمون رقی , سفیان , ایوب سختیانی و ایوب بن موسیٰ و اسماعیل بن امیة و عبیداللہ بن عمر , نافع رحمۃ اللہ علیہ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ وَأَيُّوبُ بْنُ مُوسَی وَإِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ خَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَلَمَّا أَتَی ذَا الْحُلَيْفَةِ أَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ فَسَارَ قَلِيلًا فَخَشِيَ أَنْ يُصَدَّ عَنْ الْبَيْتِ فَقَالَ إِنْ صُدِدْتُ صَنَعْتُ کَمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَاللَّهِ مَا سَبِيلُ الْحَجِّ إِلَّا سَبِيلُ الْعُمْرَةِ أُشْهِدُکُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ مَعَ عُمْرَتِي حَجًّا فَسَارَ حَتَّی أَتَی قُدَيْدًا فَاشْتَرَی مِنْهَا هَدْيًا ثُمَّ قَدِمَ مَکَّةَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَقَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ
علی بن میمون رقی، سفیان، ایوب سختیانی و ایوب بن موسیٰ و اسماعیل بن امیہ و عبیداللہ بن عمر، نافع رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جس وقت نکلے اور وہ مقام ذوالحلیفہ پہنچے تو انہوں نے عمرہ کا احرام باندھا۔ پھر روانہ ہوئے کچھ دیر چلے تو ان کو اس بات کا خوف ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ ان کو خانہ کعبہ جانے سے منع کر دیا جائے۔ چنانچہ وہ کہنے لگ گئے کہ اگر مجھ کو منع کر دیا گیا تو میں اسی طریقہ سے کروں گا کہ جس طریقہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا تھا پھر فرمانے لگے حج کا راستہ بھی وہی ہے جو کہ عمرہ کا ہے اس وجہ سے میں تم کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے عمرہ کے ساتھ حج بھی اپنے ذمہ لازم کر لیا۔ پھر قدید تک آئے اور وہاں پر ایک جانور خریدا پھر مکہ مکرمہ تشریف لائے اور سات مرتبہ خانہ کعبہ کا طواف فرمایا اور صفا اور مروہ پہاڑ کے درمیان سعی فرمائی پھر فرمایا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طریقہ سے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
It was narrated that Nafi’ said: “Abdullah bin ‘Umar went out and he came to Dhul-Hulaifah he entered Ihram for ‘Umrah. Then he traveled a short distance. Then he was afraid that he might be prevented from reaching the House. He said: ‘If I am prevented I will do what the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did.’ He said: ‘By Allah, Hajj is just like ‘Umrah; I ask you to bear witness that I have resolved to do Hajj with my ‘Umrah.’ He traveled on until he reached Qudaid, where he bought a HadI. Then he came to Makkah, and circumambulated the House seven times, and performed Sa‘between As-Safa and Al-Marwah and said: ‘This is what I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم doing.” (Sahih)
