طواف کی دو رکعات کے بعد کیا پڑھنا چاہیے؟
راوی: علی بن حجر , اسماعیل , جعفر بن محمد , وہ اپنے والد سے , جابر
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ سَبْعًا رَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشَی أَرْبَعًا ثُمَّ قَرَأَ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّی فَصَلَّی سَجْدَتَيْنِ وَجَعَلَ الْمَقَامَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْکَعْبَةِ ثُمَّ اسْتَلَمَ الرُّکْنَ ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَابْدَئُوا بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ
علی بن حجر، اسماعیل، جعفر بن محمد، وہ اپنے والد سے، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف میں سات چکر لگائے تین رمل فرمایا اور چار میں عادت کے مطابق چلے پھر یہ آیت" وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّی " تلاوت فرمائی پھر اس طرح سے دو رکعات ادا فرمائیں کہ مقام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خانہ کعبہ کے درمیان تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود کو چھوا اور وہاں سے یہ آیت تلاوت فرماتے ہوئے گزرے"۔یعنی صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں پھر فرمایا تم لوگ اس جگہ سے شروع کرو کہ جس جگہ سے اللہ تعالیٰ نے شروع فرمایا ہے۔
It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم performed Tawaf, walking rapidly (Ram!) for three circuits, and walking at a ormal pace for four. Then he recited: “And take you the Maqam (place) of Ibrahim as a place of prayer.” and prayed two Rak’ahs with the Maqa,n between him and the Ka’bah. Then he touched the Corner, then he went out and said: ‘As-Safa and Al Marwah are two of the symbols of Allah. We will start with that with which Allah started.” (Sahih)
