صفا اور مروہ کے بارے میں
راوی: یعقوب بن ابراہیم , یحیی بن سعید , جعفر بن محمد , وہ اپنے والد سے , جابر
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرٌ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ إِلَی الصَّفَا وَقَالَ نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ ثُمَّ قَرَأَ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ
یعقوب بن ابراہیم، یحیی بن سعید، جعفر بن محمد، وہ اپنے والد سے، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفا پہاڑ کی جانب تشریف لے گئے تو فرمایا ہم لوگ بھی اسی جگہ سے شروع کرتے ہیں جس جگہ سے اللہ تعالیٰ نے ابتداء فرمائی ہے اس کے بعد یہ آیت" إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ" تلاوت فرمائی۔
Jabir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم went out to As-Safa and said: We will start with that with which Allah started. Then he recited: ‘Verily, As-Safaand Al Marwah (two mountains in Makkah) are of the Symbols of Alah” (Sahih)
