سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ میقاتوں سے متعلق احادیث ۔ حدیث 969

کنکری جمع کرنے اور ان کے اٹھانے کے بارے میں

راوی: یعقوب بن ابراہیم الدورقی , ابن علیة , عوف , زیاد بن حصین , ابوعالیہ

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ قَالَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ وَهُوَ عَلَی رَاحِلَتِهِ هَاتِ الْقُطْ لِي فَلَقَطْتُ لَهُ حَصَيَاتٍ هُنَّ حَصَی الْخَذْفِ فَلَمَّا وَضَعْتُهُنَّ فِي يَدِهِ قَالَ بِأَمْثَالِ هَؤُلَائِ وَإِيَّاکُمْ وَالْغُلُوَّ فِي الدِّينِ فَإِنَّمَا أَهْلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ الْغُلُوُّ فِي الدِّينِ

یعقوب بن ابراہیم الدورقی، ابن علیة، عوف، زیاد بن حصین، ابوعالیہ سے روایت ہے کہ دس ذی الحجہ کی صبح کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا تم یہاں آجاؤ اور تم میرے واسطے کنکریاں چن لو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت اپنی اونٹنی پر سوار تھے۔ چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واسطے چھوٹی چھوٹی کنکریاں چن لیں جو کہ انگلیوں سے پھینکی جاسکتی ہیں جب میں نے دو کنکریاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک ہاتھ میں رکھ دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس طریقہ سے کنکریاں مارنا اور تم دین میں سختی سے بچنا کیونکہ تم سے قبل کی امتیں دین میں غلو (شدت) اختیار کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئیں۔

It was narrated that Abu Al ‘Aliyah said: “Ibn ‘Abbas said: ‘On the morning of Al-’Aqabah, while he was on his mount, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to me:
“Pick up (some pebbles) for me.” So I picked up some pebbles for him that were the size of date stones or fingertips, and when I placed them in his hand he said:
“Like these. And beware of going to extremes in religious matters, for those who came before you were destroyed because of going to extremes in religious matters.”(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں