سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قسامت کے متعلق ۔ حدیث 1043

آزاد اور غلام میں قصاص سے متعلق

راوی: محمد بن مثنی , یحیی بن سعید , سعید , قتادة , حسن , قیس بن عباد

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ انْطَلَقْتُ أَنَا وَالْأَشْتَرُ إِلَی عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقُلْنَا هَلْ عَهِدَ إِلَيْکَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا لَمْ يَعْهَدْهُ إِلَی النَّاسِ عَامَّةً قَالَ لَا إِلَّا مَا کَانَ فِي کِتَابِي هَذَا فَأَخْرَجَ کِتَابًا مِنْ قِرَابِ سَيْفِهِ فَإِذَا فِيهِ الْمُؤْمِنُونَ تَکَافَأُ دِمَاؤُهُمْ وَهُمْ يَدٌ عَلَی مَنْ سِوَاهُمْ وَيَسْعَی بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ أَلَا لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِکَافِرٍ وَلَا ذُو عَهْدٍ بِعَهْدِهِ مَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا فَعَلَی نَفْسِهِ أَوْ آوَی مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِکَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

محمد بن مثنی، یحیی بن سعید، سعید، قتادہ، حسن، قیس بن عباد سے روایت ہے کہ میں اور حضرت اشتر حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے دریافت کیا کہ آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی خاص بات ارشاد فرمائی ہے جو کہ دوسرے حضرات کو نہیں بتلائی۔ انہوں نے فرمایا نہیں۔ مگر جو میری اس کتاب میں ہے پھر ایک کتاب نکالی اور اپنی تلوار کی نیام سے اس میں لکھا تھا کہ مسلمانوں کے خون برابر ہیں (اس میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں ہے شریف اور کم ذات کا نہ آزاد کا نہ غلام کا) اور وہ ایک ہاتھ کی طرح ہیں غیر اقوام کے حق میں (یعنی تمام کے تمام مسلمان غیر اقوام کے خلاف مقفق ہیں جیسے کہ ایک ہاتھ کے اجزاء ایک دوسرے کے ساتھ متفق ہوتے ہیں) اور اس میں معمولی درجہ کا مسلمان بھی سب کی جانب سے ذمہ لے سکتا ہے (یعنی اگر ایک مسلمان بھی کسی مشرک و کافر کو پناہ دے تو گویا تمام مسلمانوں نے پناہ دے دی۔ اب اس پر دست درازی نہیں ہو سکتی) باخبر ہو جاؤ کہ جو مسلمان کافر کے بدلہ نہ مارا جائے چاہے وہ کافر ذمی ہو یا حزل اور نہ ذمی کو قتل کریں جس وقت تک وہ ذمی ہے اور جو شخص (دین میں) نئی بات پیدا کرے تو اس کا گناہ اور وبال اس شخص پر ہے جو کہ نئی بات پیدا کرے اور جو شخص نئی بات نکالنے والے کو جگہ دے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی۔

It was narrated from Samurah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever kills his slave, we will kill him; whoever mutilates (his slave), we will mutilate him, and whoever castrates (his slave), we will castrate him.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں