سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1519

کلمہ کی انگلی میں انگوٹھی پہننے کی ممانعت

راوی: محمد بن منصور , سفیان , عاصم بن کلیب , ابوبردة , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَلِيٌّ سَلْ اللَّهَ الْهُدَی وَالسَّدَادَ وَنَهَانِي أَنْ أَجْعَلَ الْخَاتَمَ فِي هَذِهِ وَهَذِهِ وَأَشَارَ يَعْنِي بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَی

محمد بن منصور، سفیان، عاصم بن کلیب، ابوبردہ سے روایت ہے کہ حضرت علی نے فرمایا مجھ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور سیدھے راستہ کی دعا مانگو اور تم ٹھیک اور درست کام کرو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو اس انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا کلمہ کی انگلی اور درمیان کی انگلی کی طرف۔

-It was narrated at when entering the essenger of Allah his ring. (Da’if) from Anas Khala’, the would take…..

یہ حدیث شیئر کریں