گھونگرو اور گھنٹہ سے متعلق
راوی: محمد بن عثمان بن ابوصفوان ثقفی , عثمان بن ابوعاص , ابراہیم بن ابووزیر , نافع بن عمر جمحی , ابوبکر بن ابوشیخ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ مِنْ وَلَدِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ قَالَ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي شَيْخٍ قَالَ کُنْتُ جَالِسًا مَعَ سَالِمٍ فَمَرَّ بِنَا رَکْبٌ لِأُمِّ الْبَنِينَ مَعَهُمْ أَجْرَاسٌ فَحَدَّثَ نَافِعًا سَالِمٌ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِکَةُ رَکْبًا مَعَهُمْ جُلْجُلٌ کَمْ تَرَی مَعَ هَؤُلَائٍ مِنْ الْجُلْجُلِ
محمد بن عثمان بن ابوصفوان ثقفی، عثمان بن ابوعاص، ابراہیم بن ابووزیر، نافع بن عمر جمحی، ابوبکر بن ابوشیخ سے روایت ہے کہ میں حضرت سالم کے پاس بیٹھا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھ قبیلہ ام البنین کا ایک قافلہ نکل آیا ان لوگوں کے ساتھ گھنٹیاں تھیں تو حضرت سالم نے حضرت نافع سے حدیث نقل کی میں نے اپنے والد صاحب سے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا فرشتے ساتھ نہیں جاتے اس قافلہ کے جس میں گھنٹی ہو ان کے ساتھ تو کتنی گھنٹیاں ہیں۔
Umm Salamah, the wife of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: ‘The angels do not enter a house in which there is a small bell, or a bell, and the angels do not accompany groups of people who have bells with them.” (Sahih)
