سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1532

گھونگرو اور گھنٹہ سے متعلق

راوی: ابوکریب محمد بن العلاء , ابوبکر بن عیاش , ابواسحق , ابوالاحوص

أَخْبَرَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَآنِي رَثَّ الثِّيَابِ فَقَالَ أَلَکَ مَالٌ قُلْتُ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ کُلِّ الْمَالِ قَالَ فَإِذَا آتَاکَ اللَّهُ مَالًا فَلْيُرَ أَثَرُهُ عَلَيْکَ

ابوکریب محمد بن العلاء، ابوبکر بن عیاش، ابواسحاق ، ابوالاحوص سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے کپڑے پھٹے ہوئے دیکھے (یعنی مجھ کو خراب لباس میں دیکھا) تو دریافت فرمایا کیا تمہارے پاس مال دولت ہے؟ میں نے عرض کیا جی ہاں یا رسول اللہ! سب کچھ موجود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر جس وقت اللہ تعالیٰ نے تم کو مال عطاء فرمایا ہے تو تم پر اس کا اثر ظاہر ہونا چاہیے۔

It was narrated from Ibn ‘Umar that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Trim the mustache and let the beard grow.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں