سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1629

چادریں پہننے سے متعلق

راوی: یعقوب بن ابراہیم و محمد بن مثنی , یحیی , اسماعیل , قیس , خباب بن الارت

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ يَحْيَی عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ قَالَ شَکَوْنَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً لَهُ فِي ظِلِّ الْکَعْبَةِ فَقُلْنَا أَلَا تَسْتَنْصِرُ لَنَا أَلَا تَدْعُو اللَّهَ لَنَا

یعقوب بن ابراہیم و محمد بن مثنی، یحیی، اسماعیل، قیس، خباب بن الارت سے روایت ہے کہ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کفار و مشرکین کی شکایت کی (یعنی ان کی تکالیف کی جو مختلف طریقے سے وہ مسلمانوں کو پہنچاتے تھے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چادر پر تکیہ لگائے تشریف فرما تھے خانہ کعبہ کے سایہ میں ہم نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے واسطے اللہ سے مدد نہیں مانگتے اور ہم لوگوں کے واسطے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا نہیں فرماتے۔

It was narrated that Samurah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘You should wear white garments; dress your living ones in them, and shroud your dead in them, for they are among the best of your garments.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں