سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ ۔ حدیث 1668

تصویر سازی کرنے والوں کو قیامت کے دن کس طرح کا عذاب ہوگا ؟

راوی: قتیبہ , حماد , ایوب , عکرمة , ابن عباس

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَوَّرَ صُورَةً عُذِّبَ حَتَّی يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ فِيهَا

قتیبہ، حماد، ایوب، عکرمة، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو کوئی تصویر بنائے گا تو اس کو عذاب ہوگا یہاں تک کہ وہ اس میں روح ڈالے اور وہ اس میں روح نہ ڈال سکے گا۔

It was narrated from ‘Aishah, the wife of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “The makers of these images will be punished on the Day of Resurrection, and it will be said to them: ‘Bring to life that which you have created.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں