سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب الاستعاذة ۔ حدیث 1756

کنجوسی سے پناہ مانگنے سے متعلق

راوی: یحیی بن محمد , حبان بن ہلال , ابوعوانة , عبدالملک بن عمیر , عمرو بن میمون الاودی

أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيِّ قَالَ کَانَ سَعْدٌ يُعَلِّمُ بَنِيهِ هَؤُلَائِ الْکَلِمَاتِ کَمَا يُعَلِّمُ الْمُعَلِّمُ الْغِلْمَانَ وَيَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ دُبُرَ الصَّلَاةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ أُرَدَّ إِلَی أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَحَدَّثْتُ بِهَا مُصْعَبًا فَصَدَّقَهُ

یحیی بن محمد، حبان بن ہلال، ابوعوانة، عبدالملک بن عمیر، عمرو بن میمون الاودی سے روایت ہے کہ حضرت سعد اپنے لڑکوں کو یہ کلمات سکھلاتے تھے جس طریقہ سے استاد بچوں کو سکھلاتا ہے اور بیان کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو پڑھا کرتے تھے اور نماز کے بعد پڑھتے تھے یا اللہ پناہ مانگتا ہوں میں کنجوسی سے اور میں پناہ مانگتا ہوں نامردی(بزدلی) سے اور پناہ مانگتا ہوں میں ذلیل عمر سے اور پناہ مانگتا ہوں میں دنیا کے فتنے سے اور پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے (راوی نے نقل کیا یہ حدیث میں نے حضرت مصعب سے بیان کی انہوں نے کہا سچ ہے)۔

It was narrated that Anas bin Malik said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم had supplications that he never neglected. He used to say: (Allah, I seek refuge with You from worry, grief, incapacity, laziness, miserliness, cowardice, debt, and being overpowered by (other) men.)”
Imam Abu ‘Abdur-Rahman (An Nasa’i) said: This is correct, and the narration of Ibn Fudail is a mistake. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں