سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ کتاب الا شربة ۔ حدیث 1963

ہر ایک برتن کی اجازت

راوی: محمد بن معدان بن عیسیٰ بن معدان حرانی , حسن بن اعین , زہیر , زبید , محارب , ابن بریدہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ عِيسَی بْنِ مَعْدَانَ الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا زُبَيْدٌ عَنْ مُحَارِبٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي کُنْتُ نَهَيْتُکُمْ عَنْ ثَلَاثٍ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَلْتَزِدْکُمْ زِيَارَتُهَا خَيْرًا وَنَهَيْتُکُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَکُلُوا مِنْهَا مَا شِئْتُمْ وَنَهَيْتُکُمْ عَنْ الْأَشْرِبَةِ فِي الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِي أَيِّ وِعَائٍ شِئْتُمْ وَلَا تَشْرَبُوا مُسْکِرًا

محمد بن معدان بن عیسیٰ بن معدان حرانی، حسن بن اعین، زہیر، زبید، محارب، ابن بریدہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے تم لوگوں کو تین اشیاء سے منع کیا تھا ایک تو زیارت قبور سے لیکن تم لوگ اب زیارت کرو اور تم کو زیارت سے خیر حاصل ہوگی اور میں نے منع کیا تھا تم لوگوں کو تین روز سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے اب جس وقت تک دل چاہے اس میں سے کھاؤ اور منع کیا تھا میں نے برتنوں میں شراب پینے سے اب جس برتن میں چاہو پیو لیکن جو نشہ پیدا کرے اس کو نہ پیو۔

It was narrated from Jabir that when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade large water skins that are cut from the top and can no longer be closed, Anfar complained and said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, we do not have any vessels.” The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Then there is no harm.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں