ان احادیث کا تذکرہ جن سے لوگوں نے یہ دلیل لی کہ نشہ آور شراب کا کم مقدار میں پینا جائز ہے
راوی: سوید , عبداللہ , سلیمان تیمی , قیس بن دہبان
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبَانَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قُلْتُ إِنَّ لِي جُرَيْرَةً أَنْتَبِذُ فِيهَا حَتَّی إِذَا غَلَی وَسَکَنَ شَرِبْتُهُ قَالَ مُذْ کَمْ هَذَا شَرَابُکَ قُلْتُ مُذْ عِشْرُونَ سَنَةً أَوْ قَالَ مُذْ أَرْبَعُونَ سَنَةً قَالَ طَالَمَا تَرَوَّتْ عُرُوقُکَ مِنْ الْخَبَثِ
سوید، عبد اللہ، سلیمان تیمی، قیس بن دہبان سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہا کہ میرے پاس ایک چھوٹا سا گھڑا ہے۔ میں اس میں نبیذ تیار کرتا ہوں۔ جس وقت وہ جوش مار کر ٹھہر جاتا ہے تو میں اس کو پیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کتنے دنوں سے یہ پی رہے ہو؟ میں نے عرض کیا بیس سال یا چالیس سال سے۔ اس پر حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کافی دن تک تیری رگیں ناپاکی سے سیراب ہوتی رہیں یعنی تمہارے جسم میں ناپاک خون دوڑتا رہا)۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that a man asked about drinks and he said: “Avoid everything that intoxicates.”
(Sahih)
