سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ بیعت سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 471

جہاد پر بیعت کرنے سے متعلق

راوی: احمد بن سعید , یعقوب , وہ اپنے والد سے , صالح بن کیسان , حارث بن فضیل , ابن شہاب , عبادة بن صامت

أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ حَدَّثَهُ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا تُبَايِعُونِي عَلَی مَا بَايَعَ عَلَيْهِ النِّسَائُ أَنْ لَا تُشْرِکُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَکُمْ وَلَا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيکُمْ وَأَرْجُلِکُمْ وَلَا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ قُلْنَا بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ فَبَايَعْنَاهُ عَلَی ذَلِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَنْ أَصَابَ بَعْدَ ذَلِکَ شَيْئًا فَنَالَتْهُ عُقُوبَةٌ فَهُوَ کَفَّارَةٌ وَمَنْ لَمْ تَنَلْهُ عُقُوبَةٌ فَأَمْرُهُ إِلَی اللَّهِ إِنْ شَائَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَائَ عَاقَبَهُ

احمد بن سعید، یعقوب، وہ اپنے والد سے، صالح بن کیسان، حارث بن فضیل، ابن شہاب، عبادة بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگ مجھ سے ان باتوں پر بیعت نہیں کرتے کہ جن باتوں پر خواتین نے بیعت کی ہے یعنی تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو گے اور چوری اور زنا کا ارتکاب نہ کرو اور اپنی اولاد کو تم قتل نہ کرو اور تم بہتان نہ اٹھاؤ گے اپنے ہاتھ اور پاؤں کے درمیان سے اور تم شریعت کے کام میں میری نافرمانی نہ کروگے اس پر لوگوں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر ہم لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی ان امور پر کہ ہم میں سے جو شخص کسی بات کا اب ارتکاب کرے پھر دنیا میں وہ اس کی سزا پائے تو اس کا کفارہ ہوگیا اور جو شخص یہ سزا نہ پائے تو اس کی چاہے اللہ تعالیٰ مغفرت فرما دے یا اس کو دل چاہے عذاب میں مبتلا فرما دے۔

It was narrated from Abu Saeed that a Bedouin asked the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم about emigration (Hijrah). He said: “Woe to you, emigration is very important. Do you have any camels?” He said: “Yes. He said: “Do you pay Sadaqah on them?” He said: “Yes.” He said: “Do righteous deeds no matter how far away you are from the Muslims, for Allah, the Mighty and Sublime, will never cause any of your deeds to be lost.”

یہ حدیث شیئر کریں