سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 692

قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق

راوی: ہناد بن سری , ابوالاحوص , عاصم بن کلیب

أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا فِي سَفَرٍ فَحَضَرَ الْأَضْحَی فَجَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا يَشْتَرِي الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ فَقَالَ لَنَا رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَحَضَرَ هَذَا الْيَوْمُ فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَطْلُبُ الْمُسِنَّةَ بِالْجَذَعَتَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي مِمَّا يُوفِي مِنْهُ الثَّنِيُّ

ہناد بن سری، ابوالاحوص، عاصم بن کلیب نے سنا اپنے والد سے کہ ہم سفر میں تھے کہ بقر عید کے دن آگئے تو ہم میں سے کوئی تو دو یا تین جذعہ دے کر ایک مسنہ خریدنے لگا قربانی کے لئے ایک آدمی کھڑا ہوا (قبیلہ) مزینہ سے اس نے عرض کیا ہم لوگ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سفر میں تھے تو یہی دن آگیا پھر ہم میں سے کوئی شخص دو یا تین جذعہ دے کر مسنہ لینے گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جذعہ بھی اسی کام میں آسکتا ہے جس کام پر ثنی (مسنہ) آسکتا ہے۔

It was narrated from Anas that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to sacrifice two rams. And Anas said: “And I sacrifice two rams.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں