غلہ فروخت کرنے کے ممانعت جس وقت تک اس کو تول نہ لے یا نہ ناپ نہ کر لے
راوی: محمد بن رافع , عبدالرزاق , معمر , ابن طاؤس , وہ اپنے والد
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِيعُهُ حَتَّی يَقْبِضَهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَأَحْسَبُ أَنَّ کُلَّ شَيْئٍ بِمَنْزِلَةِ الطَّعَامِ
محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، ابن طاؤس، وہ اپنے والد سے، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو کوئی غلہ خریدے وہ اس کو نہ فروخت کرے جس وقت تک اس پر وہ قبضہ نہ کر لے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا میرا خیال ہے کہ ہر ایک چیز غلہ کی مانند ہے (اس کو قبضہ سے قبل فروخت کرنا درست نہیں ہے)۔
Ibn Jurayj said: “Ala’ told me that from ‘Abdullah bin ‘Ismah Al-Jushami from Hakim bin Hizám from the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (Sahih)
