جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ رضاعت کا بیان ۔ حدیث 1164

لڑکا صاحب فراش کے لئے ہے

راوی: احمد بن منیع , سفیان , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَعُثْمَانَ وَعَائِشَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ وَعَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَالْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ

احمد بن منیع، سفیان، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اولاد صاحب فراش کے لئے ہے اور زانی کے لئے پتھر ہیں اس باب میں حضرت عمر، عثمان، عائشہ، ابوامامہ، عمرو بن خارجہ، عبداللہ بن عمر، براء بن عاذب، زید بن ارقم سے بھی روایت ہے۔ حضرت ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے زہری یہ حدیث سعید بن مسیب اور ابوسلمہ اور وہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اور اسی پر اہل علم کا عمل ہے۔

Sayyidina Abu Hurayrah reported that Allah’s Messenger said, ‘The child belongs to the (owner of the) bed while for the fornicator are stones, meaning rajm.”

[Ahmed 7266, Bukhari 6818, Muslim 1458, Nisai 3480, Ibn e Majah 2006]

یہ حدیث شیئر کریں