جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ رضاعت کا بیان ۔ حدیث 1169

عورت کے حقوق خاوند پر

راوی: ابوکریب , محمد بن علاء , عبدہ بن سلیمان , محمد بن عمر , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا وَخِيَارُکُمْ خِيَارُکُمْ لِنِسَائِهِمْ خُلُقًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوکریب، محمد بن علاء، عبدہ بن سلیمان، محمد بن عمر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسلمانوں میں سے کامل ترین ایمان والا وہ ہے جو اخلاق میں سب سے بہتر ہے اور تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں جو اپنی عورتوں کے حق میں اچھے ہیں اس باب میں حضرت عائشہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی روایت ہے حدیث ابوہریرہ حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abu Hurayrah reported that Allah’s Messenger said, ‘The perfect of Believers faith wise are the best of them in conduct. And the best of you are the best of you with their women, [Abu Dawud 4682]

یہ حدیث شیئر کریں