جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 1465

حدود میں تلقین

راوی: قتیبہ , ابوعوانہ , سماک بن حرب , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِکٍ أَحَقٌّ مَا بَلَغَنِي عَنْکَ قَالَ وَمَا بَلَغَکَ عَنِّي قَالَ بَلَغَنِي أَنَّکَ وَقَعْتَ عَلَی جَارِيَةِ آلِ فُلَانٍ قَالَ نَعَمْ فَشَهِدَ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَرَوَی شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْکُرْ فِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ

قتیبہ، ابوعوانہ، سماک بن حرب، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماعز بن مالک سے فرمایا کیا تمہاری جو خبر ہم تک پہنچی ہے وہ صحیح ہے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کو میرے بارے میں کیا خبر پہنچی ہے فرمایا مجھے خبر ملی ہے کہ تم نے فلاں قبیلے کی لڑکی کے ساتھ زنا کیا ہے عرض کیا جی ہاں۔ پھر ماعز نے چار مرتبہ اقرار کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے رجم کا حکم دیا اس باب میں سائب بن یزید سے بھی حدیث منقول ہے حضرت ابن عباس کی حدیث حسن ہے شعبہ یہ حدیث سماک بن حرب سے اور وہ سعید بن جبیر سے مرسلاً نقل کرتے ہیں اور اس میں ابن عباس کا ذکر نہیں کرتے۔

Sayyidina Ibn Abbas reported that Prophet asked M’iz ibn Maalik (RA) “Is what I have heard about you true? He asked, What is it that has reached you about me? He said, “I have heard that you have committed adultery with a girl of such-and such tribe”. He said “Yes” and testified four times. So, he ordered to stone him to death.

[Muslim 16931]

یہ حدیث شیئر کریں