جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 1530

باب سانپ کو مانا

راوی: ہناد , عبدہ , عبیداللہ بن عمر , صیفی , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِبُيُوتِكُمْ عُمَّارًا فَحَرِّجُوا عَلَيْهِنَّ ثَلَاثًا فَإِنْ بَدَا لَكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ مِنْهُنَّ شَيْءٌ فَاقْتُلُوهُنَّ قَالَ أَبُو عِيسَى هَكَذَا رَوَى عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَرَوَى مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي السَّائِبِ مَوْلَى هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ

ہناد، عبدہ، عبیداللہ بن عمر، صیفی، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا تمہارے گھروں میں گھریلوسانپ رہتے ہیں۔ انہیں تین مرتبہ متنبہ کرو اور اگر اس کے بعد بھی نظر آئیں تو انہیں قتل کر دو۔ عبیداللہ بن عمر ببی صیفی سے اور وہ ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ حدیث اسی طرح نقل کرتے ہیں مالک بن انس بھی صیفی سے وہ ہشام بن زہرہ کے موسیٰ ابوسائب سے اور وہ ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں اس حدیث میں ایک قصہ ہے

Sayyidina Abu Sa’eed Khudri (RA) reported that Allah’s Messenger r- .s.’ said, “In your homes are house-snakes. Warn them three times but if they are seen after that then kill them.”

[Muslim 2236]

یہ حدیث شیئر کریں