جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 1546

قربانی جس جانور کی مستحب ہے ۔

راوی: ابوسعید , اشج , حفص بن غیاث , جعفر بن محمد , سعید خدری

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِکَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ يَأْکُلُ فِي سَوَادٍ وَيَمْشِي فِي سَوَادٍ وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ

ابوسعید، اشج، حفص بن غیاث، جعفر بن محمد، حضرت سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے سینگوں والے منیڈھوں کی قربانی کی جو نر تھا، اس کا منہ، چاروں پیر اور آنکھیں سیاہ تھیں۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف حفص بن غیاث کی روایت سے پہچانتے ہیں۔

Sayyidina Abu Sa’eed Khudri (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) offered sacrifice of a horned ram that was a male. Its mouth, feet and eyes were black.

[Abu Dawud 2796]

یہ حدیث شیئر کریں