جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 1803

اون کالباس پہننا

راوی: احمد بن منیع , اسماعیل بن ابراہیم , ایوب , حمید بن ہلال , ابوبردہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ کِسَائً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا فَقَالَتْ قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَحَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

احمد بن منیع، اسماعیل بن ابراہیم، ایوب، حمید بن ہلال، حضرت ابوبردہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ نے ہمیں ایک صوف کی موٹی چادر اور ایک موٹے کپڑے کا تہند دکھایا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہی دو کپڑوں میں وفات پائی اس باب میں حضرت علی اور ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی احادیث منقول ہیں۔ حدیث عائشہ حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abu Burdah (RA) narrated: Sayyidah Ayshah (RA) showed us a woollen cloak and a lower wrapper for the body of thick coarse cloth, saying, Allah’s Messenger (SAW) died in these two garments.”

[Bukhari 3108, Muslim 2080, Ibn e Majah 3551]

یہ حدیث شیئر کریں