جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 1874

کفار کے برتنوں میں کھانا

راوی: زید بن اخزم طائی , سلم بن قتیبہ , شعبہ , ایوب , ابوقلابہ , ابوثعلبہ

حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قُدُورِ الْمَجُوسِ فَقَالَ أَنْقُوهَا غَسْلًا وَاطْبُخُوا فِيهَا وَنَهَی عَنْ کُلِّ سَبْعٍ ذِي نَابٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ مَشْهُورٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي ثَعْلَبَةَ وَرُوِيَ عَنْهُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ وَأَبُو ثَعْلَبَةَ اسْمُهُ جُرْثُومٌ وَيُقَالُ جُرْهُمٌ وَيُقَالُ نَاشِبٌ وَقَدْ ذُکِرَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَائَ الرَّحَبِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ

زید بن اخزم طائی، سلم بن قتیبہ، شعبہ، ایوب، ابوقلابہ، حضرت ابوثعلبہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مجوسیوں کی ہانڈیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا ان کو دھو کر پاک کرلو اور ان میں کھانا پکاؤ اور آپ نے ہر کچلی والے درندے سے منع فرمایا یہ حدیث ابوثعلبہ کی روایت سے مشہور ہے ابوثعلبہ سے کئی سندوں سے منقول ہے ابوثعلبہ کا نام جرثوم ہے اور انہیں جرہم اور ناشب بھی کہا جاتا ہے یہ حدیث ابوقلابہ بھی ابی اسماء سے اور وہ ابوثعلبہ سے نقل کرتے ہیں۔

Sayyidina Abu Tha’labah (RA) said that Allah’s Messenger (SAW) was asked about the vessels of the Majusis. He said,”Wash them and cook in them.” And he disallowed every beast with a fang.

یہ حدیث شیئر کریں